اسرائیل کا غزہ میں بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن، ہسپتالوں پر براہ راست حملے، طبی سہولیات ختم، 135 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیاں

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں بیک وقت زمینی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، جسے "آپریشن جدعون کے رتھ" (Operation Gideon’s Chariots) کا نام دیا گیا ہے۔ فوج کے مطابق یہ کارروائیاں جنوبی کمان کے تحت جاری ہیں جنہیں فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باپ اور صدر کا فیصلہ: جو بائیڈن کے بیٹے کو غیر مشروط معافی ملنے پر گفتگو

بمباری اور ہلاکتیں

الجزیرہ کے مطابق غزہ پر شدید بمباری سے کم از کم 135 فلسطینی آج شہید ہو چکے ہیں، جب کہ شمالی غزہ کے تمام عوامی اسپتال مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدت اور ہدفی کارروائیوں کی وجہ سے زخمیوں اور مریضوں کا علاج ممکن نہیں رہا۔ ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات تک ختم ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط

جنگ کی ہولناکی

اب تک کی جنگ میں اسرائیلی جارحیت سے کم از کم 53 ہزار 339 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 21 ہزار 34 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر چکی ہے، کیونکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، 4 پاکستانی کھلاڑی شامل

ہسپتالوں میں بحران

غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد زقوت نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دانستہ طور پر زخمیوں کو ہسپتالوں تک پہنچنے سے روک رہا ہے اور ہسپتالوں کے اندر مریضوں، زخمیوں اور طبی عملے کو براہِ راست نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں واقع انڈونیشین ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) پر براہِ راست گولہ باری کی جس کے بعد وہ سہولت مزید طبی خدمات دینے کے قابل نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال

مزید ہسپتالوں پر حملے

اسی طرح جبالیہ میں واقع الاوادہ ہسپتال پر بھی گولہ باری کی گئی ہے، جس سے مریضوں، زخمیوں اور طبی عملے کی جانیں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ جنوبی غزہ میں یورپی غزہ ہسپتال پر 14 راکٹ داغے گئے، جس سے ہسپتال کا بنیادی ڈھانچہ اور آکسیجن لائنیں تباہ ہو گئیں، اور اس کے دوبارہ فعال ہونے کے امکانات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

جنگ بندی کی کوششیں

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ایک طرف تباہ کن حملے جاری ہیں، اور دوسری جانب قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کی بات چیت بھی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ تاہم زمینی اور فضائی کارروائیوں کی موجودہ شدت نے غزہ کے شہریوں کو ایک بار پھر شدید انسانی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...