خیبر پختونخوا میں سکینڈل سامنے آرہے، تھرڈ پارٹی آڈٹ ہونا چاہئے: فیصل کریم کنڈی
صوبے میں سکینڈلز کا انکشاف
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں مختلف سکینڈل سامنے آرہے ہیں، اور ضرورت ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سوئیڈش شہری کو سزائے موت دے دی گئی
علی بابا چالیس چوروں کی حکومت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں کے سکینڈل سامنے آرہے ہیں، اور اگر ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو اب تک گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیں: شارک ٹینک پاکستان: کیا یہ مشہور بزنس ریئلٹی شو نئے کاروباری آئیڈیاز کے لیے بھاری سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوگا؟
کرپشن کے سہولت کار
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔ گورنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے کا 12 سال کا بجٹ کرپشن کی نذر ہو چکا ہے، اور فوری طور پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے
گرفتاریوں کا مطالبہ
گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت میں جو بھی کرپٹ ہے اسے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ اگر گورنر کے پاس اختیار ہوتا تو وہ ان کو سزا دیتا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
ضم اضلاع کا وعدہ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست نے وعدہ کیا تھا کہ ضم اضلاع میں 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے مگر اس کے مقابلے میں صرف 6 سے 7 ارب روپے ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ
نئے شہروں کی ضرورت
قبل ازیں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں نئے شہر آباد ہونے چاہئیں، اور یہ حکومت کا کام ہے کہ نئے شہروں کو آباد کریں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو صوبے میں خوش آمدید کہا۔
سیاحت اور سرمایہ کاری کے مواقع
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع ہیں۔ صوبے میں امن و امان قائم کرکے وسائل سے بہتر استفادہ کیا جا سکتا ہے، اور نئے شہر آباد کرنے کے لیے سرمایہ کاروں سے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔








