بھارت میں 5 سال کے دوران سڑک حادثات میں 8 لاکھ ہلاکتیں، رپورٹ سامنے آگئی

بھارت میں سڑک حادثات کا خوفناک اعداد و شمار

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنہ 2019 سے 2023 کے درمیان بھارت میں پیش آنے والے سڑک حادثات میں تقریباً آٹھ لاکھ لوگ مرے جن میں سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہلاکتیں پیدل چلنے والوں کی تھیں، جو کہ مجموعی اموات کا تقریباً 20 فیصد بنتی ہیں۔ یہ انکشاف انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کے ٹرانسپورٹیشن ریسرچ اینڈ انجری پریوینشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ ‘انڈیا سٹیٹس رپورٹ آن روڈ سیفٹی’ میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہدا ءکی ماؤں کے احسانات کے مقروض ہیں، بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں: مریم نواز

فٹ پاتھ کے حقوق اور بنیادی مسائل

رپورٹ کے مطابق اگرچہ آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ہر شہری کو فٹ پاتھ استعمال کرنے کا حق حاصل ہے لیکن مختلف ریاستوں میں اس حق پر عملدرآمد نہایت کم ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر 24 ریاستوں میں کی گئی آڈٹ رپورٹ سے پتہ چلا کہ زیادہ تر ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں صرف 19 سے 73 فیصد سڑکوں پر ہی فٹ پاتھ موجود ہیں۔ سب سے زیادہ فٹ پاتھ ریاست مہاراشٹر میں پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں زمین کے تنازع پر پوتے نے دادا کو قتل کردیا

آڈٹ رپورٹ اور سپریم کورٹ کی ہدایات

دی وائر کے مطابق ہر ریاست سے چار شہروں کا آڈٹ کیا گیا تاکہ بھارتی روڈ کانگریس (IRC) کے مقرر کردہ فٹ پاتھ کی دستیابی، چوڑائی اور اونچائی کے معیار پر عملدرآمد کی جانچ کی جا سکے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں کہا ہے کہ شہریوں کے لیے موزوں اور معیاری فٹ پاتھ کا ہونا ضروری ہے اور ان فٹ پاتھوں کو معذور افراد کے لیے قابل رسائی ہونا چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ فٹ پاتھ سے تجاوزات کا ہٹایا جانا لازم ہے کیونکہ پیدل چلنے والوں کا فٹ پاتھ استعمال کرنے کا حق آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت تسلیم شدہ ہے۔

عالمی تناظر میں سڑک حادثات

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں 21 فیصد پیدل چلنے والے ہوتے ہیں، اور بھارت میں صرف 2023 میں سڑک حادثات میں مرنے والوں میں ہر پانچواں شخص پیدل چلنے والا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...