پب میں لڑائی چھڑواتے ہوئے ایسا کام ہو گیا کہ لڑکی کی زندگی ہی بدل گئی

ایک غیر معمولی واقعہ

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دسمبر 2012 میں 23 سالہ رضاکار پولیس افسر مائریڈ کلبی ویرل، لیورپول میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پب میں تھیں۔ ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باوجود، افسران کے اس گروپ کو ایک جوڑے کے درمیان ہونے والی پرتشدد لڑائی میں مداخلت کے لیے بلایا گیا۔ لڑائی کے دوران خاتون بے ہوش ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: میئر قتل، عہدہ سنبھالنے کے صرف 6 دن بعد

خود کی حفاظت کی کوشش

جب مائریڈ طبی امداد کے لیے کال کر رہی تھی اور اس کے ساتھی اس شخص کو گرفتار کر رہے تھے، تو بے ہوش ہونے والی خاتون ہوش میں آ گئی اور واپس اپنے ساتھی کے پاس جانے کی کوشش کرنے لگی۔ مائریڈ نے اس کی حفاظت کے لیے اسے روکا، لیکن وہ خاتون مشتعل ہو گئی، اس نے مائریڈ کے پیٹ میں لات ماری اور اسے فرش پر گھسیٹا، اس کے بال نوچے اور گلا دبانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے

چوٹوں کے اثرات

دی مرر کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مائریڈ کو گردن اور کندھے میں شدید چوٹیں آئیں۔ ابتدائی طور پر اسے لگا کہ یہ پٹھوں کی چوٹیں ہیں، لیکن پانچ سال تک فزیو تھراپی کے متعدد سیشنز کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی طاقت میں کمی آنے لگی، چیزیں اٹھانے میں مشکل پیش آنے لگی، بازو کانپنے لگا اور کمزوری محسوس ہونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: 5 آزاد ارکان قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے

صحت کی مشکلیں

اس کی حالت یہاں تک بگڑ گئی کہ شفٹ کے بعد اسے چار سے پانچ گھنٹے آرام کرنا پڑتا تھا۔ اس نے محسوس کیا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔ اسے چلنے پھرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی، صحیح طرح سے لکھ اور ٹائپ نہیں کر پا رہی تھی اور اس کے دائیں بازو میں سنسناہٹ ہو رہی تھی۔ وہ دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گئی اور اس بار ایم آر آئی سکین کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی بھارت میں فتح: کیا 12 سال بعد ہوم گراؤنڈز میں ناکامی بڑے بھارتی کھلاڑیوں کے کیریئر کا خاتمہ کر سکتی ہے؟

تشخیصی نتائج

سکین سے انکشاف ہوا کہ اس کی گردن میں چار ڈسکیں ہرنیاٹڈ ہیں اور اسے کیری مالفارمیشن ہے، یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں دماغی بافتیں ریڑھ کی ہڈی کی نالی میں پھیل جاتی ہیں اور ایسا اکثر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کس جلن میں ٹی وی اور یاسر کا لیپ ٹاپ توڑا؟ ندا نے شوہر کے بیان پر لب کشائی کردی

صحت کی بازیابی

اس وقت مائریڈ کی صحت بہت خراب ہو چکی تھی، اس کا وزن کافی بڑھ گیا تھا اور وہ زیادہ چل پھر نہیں سکتی تھی۔ وہ حملے سے پہلے ایک کھلاڑی تھی، لیکن اب اسے تھوڑا سا چلنے میں بھی دشواری پیش آ رہی تھی۔ اسے لیورپول کے ایک اعصابی ہسپتال دی والٹن سینٹر ریفر کیا گیا، جہاں اسے متاثرہ ڈسک کو ہٹانے اور اس کی جگہ گرافٹ لگانے کی سرجری کی پیشکش کی گئی۔

زندگی کے بدلتے لمحے

سرجری اس کے لیے زندگی بدلنے والی ثابت ہوئی۔ آپریشن کے فوراً بعد اس کی حالت بہتر ہونا شروع ہو گئی اور وہ دوبارہ چلنے پھرنے لگی۔ اس نے تین مہینے میں اپنا کافی وزن کم کیا۔ پولیس ٹریٹمنٹ سینٹر سے مدد حاصل کرنے کے بعد مائریڈ نے آہستہ آہستہ اپنی زندگی دوبارہ بنانا شروع کی۔ ایک سال قبل اس نے دوبارہ دوڑنا شروع کیا، جس میں وہ پہلے بھی اچھی تھی۔ اولمپک ایتھلیٹس کی رہنمائی میں وہ اپنی فٹنس اور طاقت دوبارہ حاصل کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...