ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کے لئے آج مالی طور پر کچھ ملنے کی خبر ہے اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو جائے گی، جو لوگ کسی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے اُن کا کام ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام، معروف بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی گرفتار کر لیا گیا
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
ایک اہم معاملے میں اب عرصہ دراز کے بعد ایک اچھی پیشرفت ہونے کی اُمید ہے آپ جس بات کو لے کر کافی ٹینشن میں چلے آ رہے ہیں انشاءاللہ اب وہ ختم ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
ایک اپنوں میں سے آج کل مخالفت پر اُتر آیا ہے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس لئے آج محتاط رہیں اور خود کو معاملے سے الگ ہی رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی کی ادیبہ مبارک انصاری: 3 سال بعد بھی پولیس کا سراغ نہ لگا سکی
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
آپ کو جو بات تنگ کر رہی ہے انشاءاللہ اس کا کوئی حل نکل آئے گا اور آپ کو ذہنی سکون حاصل ہو گا جو کام وجہ رکاوٹ بنا ہوا تھا آج تیزی سے ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرمسعود صادق 2 سال کیلئے ایشیا پیسیفک پیڈیاٹرک کارڈیک سوسائٹی کے صدر منتخب
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
ایک بار پھر صورتحال میں واضع بہتری کا چانس پیدا ہو گیا ہے آپ کی بڑی پریشانی ختم ہو گی اور روزگار کا مسئلہ بھی بہتر محسوس ہو گا۔ آج سفر کے حوالے سے کوئی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا رد عمل سامنے آگیا
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ آج صدقہ ضرور دیں، حسد کرنے والوں کی نظروں میں آئے ہوئے ہیں اور کچھ خاندانی معاملات تنگ کر رہے ہیں اس لئے سارا دن خود کو محتاط رکھ کر ہی چلنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر، شدید بحران کا خدشہ
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
ان دِنوں مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے اور کوئی سلسلہ بھی فی الحال نہیں بن رہا، روحانی طریقہ اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض ایٹریز کے زیراہتمام عید ملن پارٹی، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
آپ اُن لوگوں سے بالکل دور ہو جائیں ماضی میں جن کی وجہ سے پریشانیاں رہی ہیں اب ان سے بہت نقصان پہنچ سکتا ہے، وقت سے پہلے احتیاط کر لینا بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں فوری طور پہ اپنے اندرونی سیاسی معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں، نعیم خالد لودھی
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
آپ اِس وقت اپنے فوکس سے ہٹے ہوئے ہیں اور دوسروں کے کاموں میں وقت ضائع کر رہے ہیں جو کہ اپنا نقصان کرنے والی بات ہے، فوری اصل راستے پر آجائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی شخص کو استثنیٰ دینا آئین اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے: حافظ نعیم الرحمان
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان ہیں وہ اب کچھ بہتری میں آ سکتے ہیں اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی اچھا سلسلہ بن جانے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کے پیٹ سے بلیڈ، گھڑی اور کیل برآمد، ڈاکٹر حیران
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
آپ کو جو بھی تبدیلی کی آفر آئے اس کو قبول کر لیں اس میں فائدہ ہی ملتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ان دِنوں روزگار کے حوالے سے کچھ بہتری کی طرف بھی جا رہے ہیں۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
کچھ ایسے اثرات ہیں جن کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ آپ نظر اتاریں اور نماز سے مدد لیں، جس کے قریب بھی نہیں جاتے، حالانکہ اِس وقت روحانی طور پر مضبوطی ضروری ہے۔








