شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانے والی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار کر لی گئی

نصرت فاریہ کی گرفتاری

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بننے والی فلم 'مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن' میں شیخ حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی بنگلادیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ معروف بنگلا دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو اتوار کے روز ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، ان پر گزشتہ سال وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران قتل کی کوشش کا سنگین الزام ہے۔

گرفتاری کی تفصیلات

تفصیل کے مطابق 31 سالہ نصرت فاریہ کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں، امیگریشن چیک پوائنٹ پر ان کے خلاف وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

سیاسی پس منظر

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری جولائی 2024ء کے حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں ہوئی، جن کے بعد شیخ حسینہ نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دیا اور پڑوسی ملک بھارت روانہ ہو گئیں۔

فلم کی تفصیلات

خیال رہے کہ نصرت فاریہ نے 2023ء کی بنگلادیش اور بھارت مشترکہ 'فلم مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن' میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کیا تھا، جو ہدایت کار شیام بینیگل نے بنائی تھی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...