پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی

بابر اعظم کی شاندار کامیابی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول: نوجوانوں کے لیے ایک شاندار تحفہ – ثقافتی، آرٹ، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مقابلے!
پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل
پی ایس ایل 10 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے بابر اعظم نے لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل کر لی۔ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر عماد وسیم ہیں جنہوں نے 98 میچز کھیل رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی
اس فہرست میں تیسرے نمبر فخر زمان ہیں جنہوں نے 94 میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ چوتھی پوزیشن پر محمد رضوان، شعیب ملک اور رئیلی روسو 93، 93 میچز کے ساتھ براجمان ہیں۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی نظام کی خلاف ورزی کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ،گاڑی میں بیٹھ کر پیپر حل کرنے والا امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار
بابر اعظم کے بیٹنگ کے اعداد و شمار
انہوں نے 100 میچز کی 97 اننگز میں بیٹنگ کی اور 3 ہزار 776 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
کامیاب مگر چیلنجنگ سفر
بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 9 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ اُن کے چوکوں کی تعداد 416 اور 65 چھکے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 127 سے زائد اور رنز اوسط 45 کے قریب ہے۔