کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے، اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کی فوج کی سخت تنبیہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہی، سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی

بھارت کے حوالے سے سخت پیغام

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے۔ اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی

پاکستان کی افواج کی عزم کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے، تاہم اگر ایسے اقدامات کیے گئے تو دنیا دیکھے گی۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے۔ پاکستان کی افواج پیشہ ور ہیں، ہم اپنے کیے گئے وعدوں کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور سیاسی حکومت کی ہدایات حرف بہ حرف مانتے ہوئے ان کے عزم کا پاس رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل، قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد منظور

جنگ بندی کی حالت اور اعتماد سازی

ایکسپریس کے مطابق، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہاں تک پاک آرمی کا تعلق ہے یہ جنگ بندی آسانی سے برقرار رہے گی۔ فریقین کے درمیان رابطے میں اعتماد سازی کے اقدامات کیے گئے ہیں، تاہم اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارا جواب ہمیشہ اور موقع پر ہوگا۔

کشمیر کے مسئلے پر تشویش

ترجمان افواج پاکستان نے مزید کہا کہ تصدیق کر سکتا ہوں کہ گراتے جانے والا طیارہ میراج دو ہزار ہے۔ ہم مزید کارروائی کرسکتے تھے مگر ہم نے ضبط کا مظاہرہ کیا اور صرف طیاروں کو نشانہ بنایا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کی کشمیر پالیسی، ظلم و جبر اور اسے اندرونی معاملہ بنانے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔ جب تک دونوں ممالک بیٹھ کر بات نہیں کرتے، تب تک مسئلہ کشمیر کی آگ بھڑکنے کا خطرہ موجود رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...