بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان

بھارتی میڈیا کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ ستمبر میں بھارت میں جبکہ ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، دہلی ہائیکورٹ نے اے آر رحمن پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا
ایشین کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی کا موقف
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں۔ بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ایسا ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔ ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا ای شئین کرکٹ کونسل کو زبانی بتا دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ایشین کرکٹ کونسل کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے، اور ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی لڑکی نے لوگوں کی آن لائن عجیب فرمائشیں پوری کرکے خود کو ملینئر بنا لیا
دستبرداری کی اطلاعات
نجی ٹی وی نے ذرائع سے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا، مگر بھارت کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی تیاری سے متعلق اطلاعات موجود ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی کا اثر
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے سبب بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال ہونے والا ایشیا کپ بھارت میں شیڈول ہے، اور بھارت ایشیا کپ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔