سربراہ پاک فضائیہ کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے خاندان سے اظہار تعزیت

تعزیت کا اظہار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور کراچی میں 9 محرم کے جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات
تعزیتی دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی
شہید کی قربانی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر دشمن کے حملے کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ میں ایک بار پھر توسیع کر دی
زخمیوں کی عیادت
بعدازاں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی، سربراہ فضائیہ کو زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
عزم کی تجدید
ایئر چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لئے ہر قیمت پر تیار ہے اور ہر چیلنج کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جائے گا۔