پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ کی منظوری، کتنےہزار اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد ملے گی؟ جانیے
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے خٹکوپل میں پیش آیا، جہاں 2 خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کی معلومات
مقامی حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ لڑائی جھگڑا فیملی مسائل کے باعث پیش آیا۔