پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے خٹکوپل میں پیش آیا، جہاں 2 خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کی معلومات
مقامی حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ لڑائی جھگڑا فیملی مسائل کے باعث پیش آیا۔








