اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
موسم کی حالت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر انتقال کر گئے
اسلام آباد اور قریبی علاقوں کی صورتحال
اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مروف ڈائریکٹر نے تنخواہ مانگنے پر ڈرائیور کو چھری مار کر زخمی کردیا
دیگر علاقوں میں بارش کی توقع
خوشاب، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ، نور پور تھل اور بھکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورت حال
چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کرم خیبر، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔