ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے نور مقدم کا قتل ہوا، ساڑھے 11بجے مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا، وکیل سلمان صفدر کے دلائل

نور مقدم قتل کیس کی سماعت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے  دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے واقعہ ہوا، ساڑھے 11بجے قتل کا مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم صبح ساڑھے9بجے ہوا جس کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس فل کورٹ سنے، شعیب شاہین کا مطالبہ

ملزم کی میڈیکل ہسٹری

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ملزم ظاہر جعفر کی 2013سے آج تک کی میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کردی، ملزم کو قتل پر سزائے موت، ریپ پر عمر قید اور اغوا پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریپ پر عمر قید کو بڑھا کر سزائےموت کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سزائے موت پانے والے ایرانی ریپر کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

عدالت کے تبصرے

ہائیکورٹ نے کہاکہ عمر قید یعنی کم سزا کی وجوہات ٹرائل کورٹ نے نہیں بتائیں، ابتدائی ایف آئی آر صرف قتل کی تھی، دیگر جرائم بعد میں شامل کئے گئے، وقوعہ کے 22دن بعد اغوا اور ریپ کی دفعات شامل کی گئیں۔ واقعہ کی جگہ ملزم ظاہر جعفر کا گھر تھا، اس کے شواہد پیش نہیں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا سے پہلی شکست کے بعد کپتان محمد رضوان کی گفتگو

پولیس کی کارکردگی

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے واقعہ ہوا، ساڑھے 11بجے قتل کا مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم صبح ساڑھے 9بجے ہوا جس کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا۔ واقعہ کے ایک زخمی امجد کو پولیس نے گواہ کے بجائے ملزم بنا دیا، پولیس کا انحصار سی سی ٹی وی فوٹیج پر ہے، ملزم ظاہر جعفر کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کرایاگیا۔

سماعت کے دوران کی گفتگو

دوران سماعت عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے 9مئی مقدمہ کا بھی تذکرہ ہوا، وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا ذکر کچھ دن پہلے اور کیس میں بھی آیا تھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ فیصلہ تو آپ کے حق میں کردیاتھا۔ سلمان صفدر نے کہاکہ مدعی شوکت مقدم کے علاوہ تمام گواہ سرکاری تھے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ آپ کے مطابق واقعہ کا کوئی چشم دید گواہ نہیں، تمام شواہد واقعاتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...