اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم کردی۔ عدالت نے اے ایس آئی ظہور کو باعزت بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 23 نومبر کو ازخود قوم سے خطاب کرنیوالی بشریٰ بی بی آج ”اچھے بچوں“کی طرح خاموش ہے:عظمیٰ بخاری
سزا کے خلاف اپیل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اپیل کنندہ کی جانب سے کوئی خفیہ ڈاکیومنٹ شیئر نہیں کیا گیا، اور عدالت نے سماعت مکمل کرکے مختصر حکم دے دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔
پچھلی صورتحال
یاد رہے کہ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ملزم کو 18 مئی 2024 کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔