لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ’’پاکستان زندہ باد سیمینار‘‘ اور ریلی، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد کی بھرپور شرکت

یوم تشکر کا جشن
لاہور(جنرل رپورٹر) لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور میں یوم تشکر جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ ہسپتال میں میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر صوبیہ جاوید کی قیادت اور میزبانی میں "پاکستان زندہ باد" سیمینار اور افواج پاکستان "زندہ باد" ریلی نکالی گئی جس میں افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص" کی شاندار کامیابی پر اظہار یکجہتی کیا گیا اور قومی جذبے کے فروغ کے لیے درس دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اس ملک میں غلام ہیں، قابض قوتوں کو گریبان میں جھانکنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
ریلی کی شمولیت
ریلی میں ہسپتال کے تمام شعبوں کے ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیرامیڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کی حمایت اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات درج تھے۔ ریلی کے دوران "پاکستان زندہ باد" اور "افواج پاکستان پائندہ باد" کے نعرے گونجتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکار جے زی پر 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام، متاثرہ نے بلیک میلنگ کا دعویٰ کیا
ڈاکٹر صوبیہ جاوید کا خطاب
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ جاوید نے کہا: "آپریشن بنیان مرصوص" پاکستان کی عسکری برتری، حکمت عملی اور قومی وقار کا عملی مظہر ہے۔ یہ محض ایک ردعمل نہیں بلکہ عالمی برادری کے لیے ایک پیغام ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور افواج پاکستان کی مکمل حمایت ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ بھارتی "آپریشن سندور" کو پاکستان نے اس کے ملک کے اندر ہی تندور بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کے فورمز پر بھارت کے ’’آبی روئیے‘‘ کو چیلنج کرنا ہوگا، ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے: شیری رحمان
مٹھائی کی تقسیم
ریلی کے اختتام پر پاکستان کی طرف سے بھارت کو شکست دینے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ کی کامیابی کے لیے پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کے منہ پر تھپڑ رسید کیا۔
ایڈیشنل میڈیکل سپریٹینڈنٹ کا بیان
اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل سپریٹینڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر سہیل رانا نے کہا کہ ہم بھارت سے جنگ جیتنے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پوری دنیا نے تسلیم کر لیا کہ پاکستان کے افواج نمبر ون ہیں۔