پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد نے سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے تحریر کردہ خبریں قارئین کے لیے زیادہ پیچیدہ ہیں،تحقیق
عدم اعتماد کی تیاریاں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور بہنوں نے ملاقات میں سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی بات کی۔ بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کے موقف سے آگاہ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 618 قیمتی موبائل فون اور 40 ڈیوائسز برآمد
حکمت عملی کا اطلاق
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹف ٹائم دیں۔
اسد قیصر کی رائے
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ سپیکر اور وزیراعظم دونوں کیخلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے۔ اگر عدم اعتماد لائیں تو سمجھا جائے گا کہ جنگ میں بھی سیاست کررہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن زیرغور ہے، اسے وقت پر استعمال کریں گے۔