پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، کونسی 2 ٹیمیں باہر ہوئیں؟ جانئے

پی ایس ایل 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل
لاہور (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
لاہور قلندرز کی شاندار فتح
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اتوار کو پی ایس ایل 10 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا، جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا انڈین سپریم کورٹ کی بلڈوزر انصاف پر پابندی کے بعد صورت حال میں کوئی تبدیلی آئے گی؟: حکومت مسلمان مخالف اقدامات کے لیے کوئی نئی راہ اختیار کرے گی؟
میچ کی تفصیلات
راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 80 گھنٹوں میں 3 میٹنگز: اپنا سپاہی چھڑانے کے لیے بھارتی فوج منت سماجت پر اتر آئی
لاہور قلندرز کا اسکور
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں پر 123 رنز بنا سکی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج نے منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا: بیرسٹر سیف
پلے آف کے لئے کوالیفیکیشن
لاہور نے زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ میں مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق
پشاور زلمی کا ناکامی کا سامنا
قلندرز سے شکست کے بعد بابر اعظم کی پشاور زلمی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے اہم اعلان کر دیا
پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
یہ پہلا موقع ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹر 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
کراچی کنگز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، لاہور قلندرز 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرندوں کی حفاظت: ایک ضروری اقدام
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی صورتحال
پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے۔
آخری میچ کی توقعات
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان لیگ مرحلے کا آخری میچ پیر کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد یہ وضاحت ہوگی کہ پلے آف مرحلے میں کون سی ٹیم کس سے ٹکرائے گی۔