پنجاب کی جیلوں میں والی بال ٹورنامنٹ، راولپنڈی ریجن نے فائنل میں لاہور ریجن کو ہرا دیا

پنجاب جیلوں میں والی بال ٹورنامنٹ کا اختتام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جیل اصلاحات پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل سینٹرل جیل لاہور میں منعقد ہوا، جہاں راولپنڈی ریجن نے لاہور ریجن کو شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں

فائنل کی مہمان خصوصی

فائنل میں چئیرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس رانا منان خان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز میاں سالک جلال اور ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رؤف بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے، ان کا مقصد کیا تلاش کرنا ہے؟ سابق مشیر قومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

کھلاڑیوں کی کارکردگی

راولپنڈی ریجن کے کھلاڑی عقیل کو مین آف دی ٹورنامنٹ اور واجد حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ساہیوال ریجن نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فاتح ٹیموں اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلہ

ٹورنامنٹ کی مدت

پنجاب کی جیلوں میں انٹرا ریجن اور انٹر ریجن شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 18 اپریل سے 17 مئی تک جاری رہا جس میں پنجاب بھر کی جیلوں کے اسیران نے حصہ لیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی جیلوں میں انڈور سپورٹس مقابلے منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی، کونسے نمبر پر چلے گئے

اسیران کی فلاح و بہبود

ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ "نفرت جرم سے؛ مجرم سے نہیں" اصول کے تحت اسیران کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جا رہی ہے۔ مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے اسیران کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ کھیلوں کے مقابلوں کے بعد ہنر سیکھنے والے اسیران کے مابین بھی مقابلے ہوں گے۔ ان مواقع کی بدولت اسیران کو منفی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ترغیب ملے گی۔ جیل انڈسٹری میں ہنر سیکھنے کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے اسیران نارمل زندگی کی جانب واپس آ سکیں گے۔

مقابلہ جات کی ساخت

جیل ریفارمز کے تحت ہونے والے یہ سپورٹس مقابلہ جات دو مراحل میں مکمل ہوئے۔ پہلے مرحلے میں ہر ریجن کی سطح پر والی بال کے مقابلے ہوئے جبکہ دوسرے مرحلے میں ریجنز کی فاتح ٹیموں کے دوسری ریجنز سے مقابلے منعقد کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...