ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف بھی سامنے آ گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر موقف بھی سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے دل و ذہن میں یہ احساس و ادراک پیدا کر لیجیے کہ ماضی میں کسی قیمت پر بھی تبدیلی ممکن نہیں، ماضی گزر چکا، اب یہ واپس نہیں آئے گا
بی سی سی آئی کی وضاحت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی ایونٹس سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کردی۔ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیواجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ صبح سے چلنے والی خبریں ہمارے علم میں آئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خبروں میں کہا گیا کہ بھارت نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیواجیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ اس وقت تک اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے مودی کے خلاف بیان دلوائے:بیرسٹر سیف
ماضی کی رپورٹس
قبل ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایشیا کپ ستمبر میں بھارت اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔
ایشیئن کرکٹ کونسل کی حیثیت
ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، جس پر بی سی سی آئی اہلکار کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ایسا ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔
ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا ایشیئن کرکٹ کونسل کو زبانی بتا دیا گیا ہے۔ ایشیئن کرکٹ کونسل کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے۔ ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔