پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار، سندھ میں گرمی کم ہونے کا امکان

ملک میں گرم موسم کی شدت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سفارتی عملہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ
کراچی کا موسمی حال
کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جس دوران درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کو خوشخبری سنادی
پنجاب میں ہیٹ ویو کی صورت حال
دوسری جانب پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد، بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں۔
ہیٹ ویو سے بچاؤ کے اقدامات
ترجمان نے بتایا کہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے لیے خصوصی کاونٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔