نوشہرہ: زہریلا کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک

نوشہرہ میں تین بہن بھائیوں کی ہلاکت
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اضاخیل بالا میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بچوں کی ہلاکت کا واقعہ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں پیش آیا۔ جہاں بچوں کی لاشیں اور ان کی ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی کاروائی
پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ گھر کے سربراہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں شک ظاہر کیا کہ کھانے میں کوئی زہریلی شے گرگئی جس کے نتیجے میں بچے جاں بحق اور اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے۔