پاکستان میں ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟ ماہر فلکیات نے پیش گوئی کردی

چاند کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر فلکیات نے 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے قومی امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ ہنگری، بڈاپیسٹ میں سوئٹزرلینڈ، یورپی یونین اور انٹرنیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن کے وزراء و سربراہان سے ملاقاتیں
چاند کی عمر اور رویت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ 27 مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی، جبکہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ اس کے نتیجے میں ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان روشن ہے۔
عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان
تاہم، عیدالاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔