اسلام آباد، پنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد میں موسم کی تبدیلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شدید گرمی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا، شیخ رشید
حادثات کی اطلاعات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور دیگر اضلاع میں آندھی اور طوفان کے باعث حادثات بھی پیش آئے جس میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے فضائی حدود بند رکھی تو ایئر انڈیا کو 5 ہزار کروڑ کا نقصان ہوگا، سی ای او کا انکشاف
مری میں حالات
مری میں گرج چمک اور آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر درخت، سائن بورڈز اور چھتیں گرگئیں جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔