خیبر میں اسٹاف کی کمی کے سبب 37 سرکاری گرلز اسکول بند

خیبر پختونخوا میں سکولوں کی بندش
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری سکول بند ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی پی پی 52 کا ضمنی الیکشن تن، من دھن سے لڑے گی: گورنر پنجاب
بند سکولوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تحصیل لنڈی کوتل میں 21، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری سکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سینکڑوں طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا۔
اساتذہ کی کمی کی وجوہات
ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کرتیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔