اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا اعلان
اسرائیلی وزیراعظم کا اعلان
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا پٹرول پمپ، ایک وقت میں 120 گاڑیاں فیول بھرواسکتی ہیں
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کاروائیاں
نجی ٹی وی جیو نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے اور زمینی آپریشن جاری ہے۔ اس کے دوران نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بہتر حکمرانی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، فاروق ستار
نیتن یاہو کا بیان
نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں لڑائی شدید ہے، ہم پیشرفت کر رہے ہیں اور ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی، وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
غزہ میں فضائی حملے
دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھنٹے کے دوران غزہ میں 30 فضائی حملے کیے ہیں، جن میں صبح سے 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج نے شہریوں کو خان یونس سے انخلا کا حکم دیا ہے۔
ماضی کے بیانات
واضح رہے کہ نیتن یاہو سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر عالمی دباو¿ کی وجہ سے وہ بعد ازاں اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔








