اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں کی منشیات دبئی سمگل کرنے والا مسافر گرفتار

منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: بسمل کی معصومہ: خواتین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنے شوہروں کی تعریف کرنا شروع کر دی ہے
ملزم کی گرفتاری
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی معاملات کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کارروائیاں جاری، 134 بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج، 5 گرفتار
مشکوک سامان کی تلاشی
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی ایک پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اسی دوران محمد عاقب علی نامی مسافر ایئرپورٹ پہنچا۔ مسافر نے اپنے سامان کے ساتھ ایک موٹرسائیکل کا انجن بھی بطور پارسل شامل کر رکھا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے معمول کی سکیننگ کے دوران انجن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی تلاشی لی۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی کو چمکنی میں خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی: آئی جی خیبرپختونخوا
آئس کی برآمدگی
تلاشی کے دوران انکشاف ہوا کہ موٹرسائیکل کے انجن کے اندر نہایت مہارت سے ساڑھے 4 کلو گرام آئس (کرسٹل میتھ) چھپائی گئی تھی، جس کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ اے ایس ایف حکام نے فوری طور پر منشیات کو قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
قانونی کارروائی
ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ ملزم اس نیٹ ورک کا حصہ ہے یا محض ایک سہولت کار کے طور پر استعمال ہوا۔