ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا
بھارتی کرکٹ بورڈ کی وضاحت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا چین کو 220 ارب روپے سود کی ادائیگی سے انکار
بی سی سی آئی کا مؤقف
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیو جیت سائیکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ان ایونٹس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ اس بارے میں کوئی بھی خبر یا رپورٹ محض قیاس آرائی اور خیالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کو بڑا جھٹکا، جھوٹی خبریں چلانا بہت مہنگا پڑ گیا
انڈین پریمیئر لیگ کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کی توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔
پاکستان کے ساتھ کشیدگی
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اے سی سی کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔








