جدید جنگ کے لیے چین کا ایک اور خفیہ ہتھیار سامنے آگیا

چین کا نیا ڈرون طیارہ: جیو تیان
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کا ’ڈرون بردار‘ ڈرون طیارہ ’جیو تیان‘ (Jiu Tian) جون کے آخر میں اپنے پہلے مشن پر جانے کے لیے ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ’جیو تیان‘ ڈرون نومبر 2024 میں ژوہائی ائیر شو کے دوران پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ یہ جیٹ انجن سے چلنے والا اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو 15 ہزار میٹر (50 ہزار فٹ) کی بلندی پر اڑنے اور 7 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون 16 ٹن تک وزن کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے اور 6 ٹن تک ہتھیار، لوئٹرنگ ایمونیشن یا چھوٹے خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
جیو تیان کی صلاحیتیں
’جیو تیان‘ سے اس کے اندر موجود 100 چھوٹے ڈرونز یا ہتھیار لانچ کیے جاسکتے ہیں جو دشمن کے دفاعی نظام کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ یہ نظام ’سوارمنگ‘ کے تحت کام کرتا ہے جس میں بڑی تعداد میں ڈرونز بیک وقت دشمن کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔’جیو تیان‘ میں 8 ہارڈ پوائنٹس موجود ہیں جن پر مختلف قسم کے ہتھیار اور سینسر نصب کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ڈرون انٹیلیجنس، نگرانی، جاسوسی، الیکٹرانک وار فیئر، ہنگامی امداد، سرحدی و ساحلی دفاع، سمندری نگرانی، اور قیمتی زمینی وسائل کے تحفظ جیسے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکار جے زی پر 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام، متاثرہ نے بلیک میلنگ کا دعویٰ کیا
ڈیزائن اور تخلیق
اس ڈرون کو چین کی سرکاری ایرو اسپیس کمپنی ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ (AVIC) نے ڈیزائن کیا ہے۔’جیو تیان‘ کے کارگو حصے کا ماڈیولر ڈیزائن اس ڈرون کو مختلف قسم کے مشنز کے لیے موزوں بناتا ہے۔
بین الاقوامی توجہ
China’s first aerial mothership, Jiutian SS-UAV, is scheduled for its maiden flight in June.
It can cruise at 15,000m high carrying over 100 small drones or 1,000 kg of missiles, with a range of 7,000km.
Don’t worry, China’s military is peace-oriented from the start. We grow… pic.twitter.com/koCXA4uq6g
— Li Zexin (@XH_Lee23) May 18, 2025