22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں: وزیرِ ریلوے حنیف عباسی

حنیف عباسی کا بیان
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو دھمکی دینے والے ملزم کی گرفتاری و رہائی
بھارتی جنگی جہازوں کا تذکرہ
روز نامہ امت کے مطابق اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 5 جنگی جہاز گرا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائمری کے بچوں کو شراب پلانے والے استاد کی ویڈیو وائرل
پاک فوج کی کامیابیاں
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکہ کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچاﺅ۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز کا بڑا مطالبہ پورا کردیا
شہداء کا بدلہ
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ 33 شہداء کا بدلہ لیں گے، ہم نے بدلہ لیا، ہم ان شہداء کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں جن پر دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔
قوم کا عزم
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نور خان ایئر بیس پر حملہ ہوا تو پاکستانی قوم ایئر بیس کی طرف بھاگی۔