امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو، یورینیم افزودگی جاری رہے گی: ایران

ایران کا یورینیم افزودگی جاری رکھنے کا اعلان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہونے یا نہ ہونے دونوں صورتوں میں یورینیم اضافت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں ابھیشیک شرما نے 28گیندوں پر سنچری مار دی
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
روز نامہ امت کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے، امریکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ بھارتی کرکٹر مجھے اپنی فحش تصاویر بھیجا کرتے تھے ، جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے سابق بھارتی کرکٹر کی بیٹی کا انکشاف
منصفانہ جوہری معاہدہ کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ تہران پابندیوں سے پاک منصفانہ جوہری معاہدہ چاہتا ہے، ہم اس مقصد کے لئے سنجیدہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ دوسرے فریق کے غیر حقیقی مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔
نئے مذاکرات کی ممکنہ تاریخ
دوسری جانب امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لئے خصوصی مندوب سٹیووٹکوف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے ہو سکتا ہے۔