سندھ حکومت کا یومِ تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان
عام تعطیل کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے بدھ 28 مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر پر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بندش
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 28 مئی کو یوم تکبیر پر بند رہے گا۔








