برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ان تینوں ممالک نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیاں بند نہیں کیں اور امدادی سامان کی ترسیل پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں، تو وہ اسرائیل کے خلاف ممکنہ اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کو گورننس اور اینٹی کرپشن اصلاحات تیز کرنے کی یقین دہانی کرا دی
انسانی امداد کی فراہمی پر اسرائیل کی جانب سے انکار
برطانوی حکومت کی جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیلی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کے لیے بنیادی انسانی امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آسکتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: نام بگاڑ کر پکارنا جائز نہیں، عروہ حسین کے نام پر مفتی کا ردعمل وائرل
مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی مخالفت
تینوں ممالک نے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مخالفت کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، اور ہم اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے بشمول ٹارگٹڈ پابندیاں لگانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔"
انسانی بحران کی شدت
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری مکمل ناکہ بندی کے نتیجے میں انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔








