وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت سکیم کے شرح منافع میں کمی کردی گئی
اجلاس کا وقت اور مقام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ میں پاکستانیوں کی PIS لیڈیز ونگ کا باضابطہ افتتاح ہوگیا
اجلاس میں اہم موضوعات
اجلاس میں معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ پر غور
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کرے گی。