گرمی کی شدت میں اضافہ، وزیر تعلیم پنجاب کا گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم بیان

وزیر تعلیم پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں جلد دینے پر مشاورت جاری ہے، چھٹیوں کا حتمی فیصلہ 3 سے 4 دن میں ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہاتھ سے محروم فائٹر نے مقابل کو دھول چٹا دی، ویڈیو وائرل
چھٹیوں کی تاریخ اور تعلیمی نقصان
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ یکم جون ہی ہے۔ سکولوں کی بندش سے تعلیمی نقصان کا ازالہ کر رہے ہیں، یقینی بنانا ہے کہ تعلیمی نقصان مزید نہ بڑھے۔
ہیٹ ویو کے اثرات
ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کی شدت کے پیش نظر حفاظتی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔