مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
برطانیہ کا مثبت کردار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب نواز شریف کے مبینہ پلیٹ لیٹس ڈرامے کا معاملہ سامنے آیا تو عدالتوں نے غیر معمولی سرگرمی دکھائی، وہی عدالتیں اب کہاں ہیں؟ علی حیدر زیدی
سیاسی مشیر زوئی ویئر کا اعزاز
اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ کل متوقع
مزید شراکت داری کی پیشکش
وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیشکش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن نے ایک بار پھر ملک کیلئے کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی
زوئی ویئر کی خدمات کی تعریف
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیئے۔ زوئی ویئر کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے، اور وہ پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: چھاتی کے کینسر سے نمٹنے کے لیے ہر شعبے کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آصفہ بھٹو زرداری
جین میریٹ کی تعریف
انہوں نے کہا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومتِ پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔
پنجاب کی عزم کا اظہار
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ 17 لاکھ پر مشتمل برٹش پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔








