نور مقدم قتل کیس؛ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے، وکیل سلمان صفدر

سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں مجرم طاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے۔ ملزم کے خلاف کیس شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے۔
ملزم کے وکیل کے دلائل
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ مجرم طاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے۔ ملزم کے خلاف کیس شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے۔ عدالت بطور شواہد پیش فوٹیجز سے باہر نہیں جا سکتی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیے گئے شواہد
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پراسیکیوشن کی فوٹیج چلائی گئی لیکن وہ چل نہ سکی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل کی فراہم کردہ یو ایس بی سے ویڈیو چلائی گئی۔