ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کے مقدمہ، صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور کی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: زیرِ زمین غیرقانونی سونے کی کانیں: یہ خطرناک کام ہے مگر 15 دنوں میں 1100 ڈالر اور سونے کا کچھ حصہ حاصل ہوتا ہے
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت کو خارج کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
ایف آئی اے کی کارروائی
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔