تین دن کی لڑکی سڑک سے اٹھا کر پالی، جوان ہو کر لڑکی نے اپنے 2 بوائے فرینڈز کیساتھ مل کر اُسی ماں کو ہی قتل کردیا۔
خونریزی کا نیا واقعہ اوڈیشہ میں
نئی دہلی (ویب ڈیسک) ایک 3 دن کی نومولود لڑکی، جسے سڑک سے اٹھایا گیا تھا، نے اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ مل کر اپنی ماں کا قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کانٹا لگا گرل کی موت، اسما عباس نے اینٹی ایجنگ انجیکشن کے نقصانات بتا دیے
قاتلانہ منصوبہ
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست اوڈیشہ کے ضلع گجپتی میں پیش آیا۔ ماں کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا یہ بیان سن کر دکھ ہوا انہیں سب اکیلا چھوڑ گئے تھے، فیصل کریم کنڈی
گھر کے راز
پولیس نے بتایا کہ اس سفاک جرم کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ خاتون کی لے پالک 14 سالہ لڑکی تھی، جس نے یہ ہولناک واردات اپنے 2 بوائے فرینڈز کے ساتھ انجام دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور پر دو ٹھیکیداروں کا راج، پی ٹی آئی رہنما کی آڈیو لیک، بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہ ملنے کا دعوی
بوائے فرینڈز کا کردار
لڑکی کے محلے کے دو خود سے بڑے عمر کے لڑکوں 20 سالہ رتھ اور 21 سالہ ساہو کے ساتھ تعلقات تھے جنہوں نے اسے ماں کی دولت ہتھیا لینے کے لیے قتل پر آمادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو درخواست دیدی : محسن نقوی
ماں کی مخالفت
لڑکی کی ماں کوشش کرتی تھی کہ وہ گنیش رتھ اور دینش ساہو سے دور رہے، مگر بات نہ ماننے پر لڑکی کو ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرہ اصغر کی اپنی دوست سے آخری گفتگو سامنے آگئی
قتل کی تشہیر
رتھ اور ساہو نے اسے ورغلایا کہ اگر ماں کا قصہ ختم کر دیا جائے تو نہ صرف جائیداد مل جائے گی بلکہ وہ بلا روک ٹوک مل بھی سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سابق شوہر کے کزن نے دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
مکروہ منصوبہ
احسان فراموش لڑکی نے پیسوں کی لالچ اور اپنی ہوس کی تکمیل کے روایتی ماں سے بڑھ کر پرورش کرنے والی خاتون کو قتل کرنے میں ذرا تامل کا اظہار نہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ، صدر مملکت
قتل کی رات
ماں کے رات کے سوتے ہی لے پالک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈز کو گھر بلالیا جن میں سے ایک نے ماں کے منہ پر تکیہ رکھا اور دوسرے نے ٹانگیں پکڑ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کو پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ جاری
ماں کی جدوجہد
بدنصیب ماں نے جان بچانے کی کوشش کی، مگر وہ اپنی لے پالک بیٹی کے ہاتھوں ہی مار دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی سنگِ میل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہکار تصنیف دارالمنہاج سعودی عرب سے شائع ہوگئی
تحقیقی عمل
بعد ازاں یہ تینوں ہی مقتولہ کو اسپتال لے گئے جہاں موت کی تصدیق کے بعد آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی
مجروح سچائی
مقتولہ کے بھائی اور لڑکی کے ماموں کے ہاتھ جب اپنی بہن کا موبائل فون لگا تو حقیقت سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیں: 15سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
بساط بچھ گئی
مقتولہ کے موبائل فون سے یہ واضح ہوا کہ لے پالک لڑکی اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ قتل کے متعلق بات کر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران عقلمندی سے کام لے اور کسی غلط فہمی سے گریز کرے: سعودی عرب
قانون کی گرفت
مقتولہ کے بھائی نے یہ ثبوت پولیس کو فراہم کیے جس پر کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی اور اس کے دونوں بوائے فرینڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔
تحقیقات میں پیش رفت
تفتیش کے دوران پولیس نے ملزمان سے 3 موبائل فونز، قتل میں استعمال ہونے والے 2 تکیے اور تقریباً 30 گرام سونے کے زیورات بھی برآمد کر لیے۔








