چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات، کروڑوں روپے کے اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیئے گئے

چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات کردیں۔ الیکشن کمیشن کے ملازمین کو 5 ماہ میں 4 اعزازیوں سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل استعمال کرنے کے بھارتی دعوﺅں کو مسترد کردیا
اعزازیوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، الیکشن کمیشن ملازمین کو دیئے گئے اعزازیوں کی دستاویزات سامنے آ گئی ہیں۔ دستاویز کے مطابق ملازمین کو جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں اعزازیے دیئے گئے۔ یہ کروڑوں روپے کے اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیئے گئے، جنہیں الیکشن کمیشن کے مختص بجٹ سے فراہم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون صدر کے ناک کی سرجری کروانے پر ہنگامہ، استعفے کا مطالبہ
ملازمین کی درجہ بندی
دستاویز کے مطابق، گریڈ 2 سے 9 تک کے ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں دی گئیں، گریڈ 11 سے 17 کے ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ ملیں، جبکہ گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔
محروم ملازمین
دستاویز کے مطابق، انضباطی انکوائریز کا سامنا کرنے والے اور مقدمات والے ملازمین کو اعزازیے نہیں ملے۔ مزید برآں، 30 جنوری سے پہلے چھٹیوں پر گئے ملازمین بھی اعزازیے سے محروم رہے۔