لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

بلاول بھٹو کی نااہلی کی درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ شہری اشبا کامران نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور بلاول بھٹو کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آگئے
درخواست میں موقف
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز دونوں کے رکن ہیں۔ الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت 2 سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی۔ بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے۔
درخواست کی استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔