اسلام آباد میں سنسنی خیز پولیس مقابلہ، 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اغواء ہونے والے دو مغوی افراد کو اسلام آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوح دستگیر بٹ ایک بار پھر ورلڈ اسٹرانگ مین قرار، دو گولڈ میڈل جیت لیے
ملزمان کی گرفتاری
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے اغواء اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
بازیابی کی کارروائی
ترجمان پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمرہ جات اور انسانی ذرائع کا مؤثر استعمال کیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر تھانہ کرپا کی حدود میں ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں مغویوں کو رکھا گیا تھا.
یہ بھی پڑھیں: افغان بورڈ کا اکتوبر میں نئی ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا اعلان
پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت
چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی، تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت خود کو محفوظ رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں رشتہ دکھانے کے بہانے 2 سگی بہنوں کو 3 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
جوابی کارروائی
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ جاری
برآمد شدہ اسلحہ
پولیس نے جائے وقوعہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز حنین کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ
ڈی آئی جی کا اعلان
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے اس کامیاب کارروائی پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات کا اعلان کیا۔
عوام سے تعاون کی اپیل
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ایک محنتی، پروفیشنل اور جدید وسائل سے لیس فورس ہے، جو عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
ڈی آئی جی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ شہر کو جرائم سے پاک رکھا جا سکے۔








