پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تبدیل شدہ شیڈول بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو منظوری کیلئے بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیمات سندھ نے سلیبس میں 25 فیصد کمی کر دی
بنگلہ دیش کی آمد کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ کی منظوری کے بعد نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے تحت مہمان ٹیم کو 21 مئی کو پاکستان پہنچنا تھا تاہم اب بنگلہ دیش کی آمد 23 مئی کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی معاملات مکمل طور پر عالیہ حمزہ کے سپر د کردیئے
متحدہ عرب امارات کے خلاف میچز کا فیصلہ
دوسری جانب بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پہلے دو کے بجائے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث سیریز کا شیڈول متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرانے کا فیصلہ کرلیا
تبدیل شدہ شیڈول کی تفصیلات
تبدیل شدہ مجوزہ شیڈول کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 5 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جن لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج ہو چکے پولیس رپورٹس پیش کرے،سندھ ہائیکورٹ
ابتدائی شیڈول کی تفصیلات
یاد رہے کہ ابتدائی پلان کے مطابق پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے دو میچز فیصل آباد جبکہ تین میچز لاہور میں شیڈول تھے، تاہم اب مختصر شدہ سیریز لاہور میں ہی منعقد ہوگی۔
پی سی بی کا بیان
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی باہمی مشاورت سے ہوئی ہے اور حتمی اعلان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔