چین پاکستان کا آئرن برادر ہے، اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی وزیر کا عزم

بیجنگ میں ملاقات
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاﺅ (Liu Jianchao) کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب کیا رہا؟
سیاسی روابط میں مضبوطی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاﺅ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: باپ کی درندگی سے بیٹی حاملہ ہو گئی،ملزم گرفتار
چین کی حمایت کا ذکر
چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں 7 رکنی پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا
چائنہ پاکستان کے تعلقات
اس موقع پر یو جیان چاﺅ نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔
آنے والی ملاقاتیں
حکام کے مطابق اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی جبکہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے。