مذاکرات کامیاب، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئیگی۔ چیئرمین پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے درمیان ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: افروزٹیکسٹائلز کے ’’بیڈ اینڈ باتھ‘‘ ایکسپورٹ کوالٹی آؤٹ لیٹ کا افتتاح، ایکسپورٹ کوالٹی مصنوعات پیش کریں گے: فیروز عالم لاری
ٹی ٹوئنٹی میچز کی تفصیلات
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورہ پاکستان فائنل کرنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے اظہار تشکر کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا دبئی دورہ
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچے۔ چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کیں، کئی گھنٹے مذاکرات کے بعد چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پاکستان آنے پر قائل کیا۔