پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائر کے بعد چوتھا رابطہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا، نوٹیفکیشن جاری
سیز فائر کے بعد چوتھا رابطہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوز کے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے سیز فائر کے بعد چوتھا رابطہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے 16 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز بلاک کردیئے
زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی
ذرائع کے مطابق پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی سیز فائر کا اگلا مرحلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کی معطلی اتنی اہم کیوں ہے؟
بھارت کی طرف سے جارحیت
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں۔
پہلے بھی رابطے ہوئے ہیں
گذشتہ دنوں بھی پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ تھا۔