خیبرپختونخوا میں بھی شدید گرمی متوقع، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پشاور میں شدید گرمی کے پیش نظر الرٹ
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں شدید گرمی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
تاریخ اور متوقع درجہ حرارت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ 20 سے 24 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے۔ اس حوالے سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
درجہ حرارت اور موسمی حالات
پی ڈی ایم اے کے مطابق دن میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران گرد آلود تیز ہواو¿ں کا خدشہ موجود ہے جبکہ ہیٹ سٹروک کا خطرہ بھی لاحق ہے۔
عوامی آگاہی مہم
پی ڈی ایم اے حکام نے کہا ہے کہ آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے گا۔ بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 تک براہ راست سورج کی روشنی میں نہ نکلنے کی ہدایت ہے۔
بالائی علاقوں کی صورتحال
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے۔