اکشے کمار نے ساتھی اداکار پریش راول پر 25 کروڑ روپے کا ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا

اکشے کمار کا پریش راول کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ساتھی اداکار پریش راول پر 25 کروڑ روپے کا ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے بغیر نوٹس ہیرا پھیری 3 سے واک آؤٹ کرنے اور فرنچائز کو سبوتاژ کرنے پر پریش راول کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار نمیر خان کی خوابوں کی لڑکی کون ہے؟

پریش راول کا واک آؤٹ اور اس کے اثرات

فلمساز پریا درشن کا کہنا ہے کہ میں فلم ہیرا پھیری 3 سے پریش راول کے واک آؤٹ سے متعلق فیصلہ جان کر حیران ہوں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پریا درشن نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ہیرا پھیری کی کاسٹ، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، اور پریش راول شامل ہیں، کو ایک بار پھر ہیرا پھیری 3 کے لیے اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

قانونی نوٹس اور دعویٰ

تاہم اب پریش راول نے فلم سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم کے پروڈیوسر اور اداکار اکشے کمار نے پریش راول کو فلم سے بغیر پیشگی اطلاع واک آؤٹ کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں پریش راول پر فلم کو چھوڑنے اور فرنچائز کو سبوتاژ کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...