جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر کے کن 2 جرنیلوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ مل چکا ہے؟

آرمی چیف کی ترقی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں، وفاقی کابینہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کو یہ اعزاز آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد دیا گیا ہے۔
تاریخی پس منظر
جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر میں دو جرنیل ایسے گزر چکے ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جاچکا ہے۔
جنرل ایوب خان
خطے کے پہلے فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان تھے جنہوں نے 1958 میں اقتدار سنبھالا اور 1959 میں خود کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازا۔ انہوں نے اپنے آپ کو کوئی جنگ لڑے بغیر ہی یہ عہدہ حاصل کیا، حالانکہ ان کے فیلڈ مارشل بنتے ہوئے چھ سال بعد 1965 میں پاک بھارت جنگ ہوئی تھی۔
جنرل سیم مانک شا
خطے کے دوسرے فیلڈ مارشل بھارت سے تعلق رکھنے والے جنرل سیم مانک شا تھے۔ انہوں نے 1971 کی جنگ میں بھارتی افواج کی قیادت کی اور بنگلہ دیش میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے دو ٹکڑے ہوئے۔ اس آپریشن کے بعد 1973 میں انہیں یہ عہدہ دیا گیا تھا۔