فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اعزاز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی رہنماوں کی ملاقات، ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق
قوم کی امانت
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے ہے۔
عوامی شکریہ
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔